لندن (22 نومبر 2025): برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن قوانین میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کاروباری افراد کے لیے کھلا ہے۔
نئے برطانوی امیگریشن قوانین اگرچہ بہت سخت ہیں تاہم ان میں پھر بھی کچھ لوگوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ہوم آفس کے مطابق برطانیہ اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے روشن دماغوں اور سب سے زیادہ کمانے والوں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔
ہوم آفس کے مطابق زیادہ کمانے والوں اور کاروباری افراد کو زیادہ تر دیگر تارکین وطن پر لاگو 10 سالہ معیار کی بجائے 3 سال بعد برطانیہ میں آباد ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلیاں ! مستقل رہائش کیلئے کتنے سال انتظار کرنا ہوگا؟
ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر ہنر مند فرنٹ لائن سرکاری ملازمین کو برطانیہ میں مستقل آبادکاری کے لیے تیز تر راستہ فراہم کیا جائے گا، تاہم جو لوگ سوشل بینیفٹس کلیم کریں گے ان کو مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ مستقل رہائش کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ ان کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہ ہو، وہ اے لیول معیار کی انگریزی بولنے میں مہارت رکھتے ہوں اور ان پر کوئی قرض نہ ہو۔
مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں


