تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ میں کساد بازاری اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے شرح سود میں ریکارڈ اضافہ

لندن: برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 50 بیسز پوائٹس اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد شرح سود 1.25 سے بڑھ کر 1.75 فیصد ہوگئی ہے، جو کہ 1995 کے بعد شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایک کے مقابلے میں 8 ووٹوں کی اکثریت سے شرح سود میں اتنے اضافے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 27 سال میں پہلی بار شرح سود میں اتنے زیادہ اضافے کی وجہ برطانیہ اور یورپ میں مہنگائی میں اضافہ اور کساد بازاری کا خطرہ ہے۔

بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں مسلسل چھٹی بار اضافہ کیا گیا ہے،  مرکزی بینک نے کہا کہ سال کی آخری سہ ماہی میں برطانیہ میں کساد بازاری کا شدید خطرہ ہے، جبکہ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے، کساد بازاری اور بڑھتے افراط زر سے نمٹنے کیلئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، لیکن یہ اقدامات ضروری تھے اگر ہم شرح سود میں اضافہ نہ کرتے تو اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ روس یوکرین جنگ کے بعد توانائی کی قمیتوں میں بے پناہ اضافہ ہے۔

Comments

- Advertisement -