جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ویڈیو: جین میریٹ نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور کا دورہ کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور، آزاد کشمیر کا دورہ کیا، ترجمان ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے میرپور میں پاکستانی ڈائسپورا سے ملاقات کی اور تجارتی مراکز گئیں، مقامی بیکری کا بھی وزٹ کیا۔

جین میریٹ نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اور چیمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کے دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا، دریں اثنا، انھوں نے فٹ بال اکیڈمی میں قطر میں اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ میں رنرز اپ رہنے والی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

جین میریٹ نے این جی او کے زیر اہتمام فٹ بال اکیڈمی کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ اکیڈمی کے بچوں میں گھل مل گئیں، اور انھوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں