The news is by your side.

Advertisement

برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

کراچی : برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے تعاون سے برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے۔

پاکستان میں بھی جدید اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی لائیژر فٹبال لیگ کھیلی جائیگی، برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران لائژر لیگ کی رونمائی کردی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوئس نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے یہ لیگ اہمیت کی حامل ہے۔

لائیژر لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، پاکستان مینز اینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے کپتانوں کو لائیژر لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

فائیو، سکس، اور سیون اے سائیڈ فٹبال کیلئے پاکستان کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مستقبل میں عالمی ٹیموں سے مقابلہ کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں