ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ریڈ لسٹ میں نام : پاکستان سے برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کیجانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکالے جانے کا امکان ہے، حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کیجانب سےپاکستان کیلئے سفری پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے ، برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورترکی کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کی توقع ہے، برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےہٹانے کیلئےحکومت پردباؤہے اور وزراسےمطالبہ کیاجارہےکہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےنکالا جائے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنرمعظم خان کی برطانوی انڈرسیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات ہوئی ، جس میں ملاقات میں کوروناسےنمٹنے کیلئےپاکستان کےاقدامات پرگفتگو کی جبکہ معظم احمد خان نےپاکستان میں کورونا سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا حفاظتی اقدامات سےملک میں کوروناکیسزمیں کمی آئی، امید ہےپاکستان کوبرطانیہ کی سفری ریڈلسٹ سےجلدنکالاجائے گا۔

دوسری جانب ترک سفارتخانہ لندن کی جاب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعدادوشمارکےمطابق ترکی کو ریڈلسٹ سےنکلنا چاہیے، ترکی میں کروناکیسزکی تعداد برطانیہ سے بھی کم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں