جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

برطانیہ : نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم : قومی شناختی کارڈ بنانے اور دیگر شناختی دستاویز کی تیاری کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو کا آغاز کرے گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اس مہم کا باضابطہ آغاز کل 24 جنوری 2026ء بروز ہفتہ سے ہوگا۔

اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن برٹن آن ٹرینٹ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ، ڈونکاسٹر کے مقام پر عوام کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔

May be an image of text that says "ATTENTION PLEASE..! U.K BASED OVERSEAS PAKISTANIS NADRA MOBILE REGISTRATION TEAM NOW COMING to YOUR CITY WHERE YOU CAN GET THE FOLLOWING SERVICES 1. NEW MODIFY RENEW REPRINT OF SNICOP/SPOC /SPOC CANCELLATION OF NICOP SNICOP FRC, DUP CLEARANCE NRC DATE DAY LOCATION BIRMINGHAM JAN 24, 2026 ADORESS WITH ZIP COOE SATURDAY BURTON ON TRENT TIMELOCAL TIME BRADFORD 24, 2026 FROM TO JAMIA HANFIA GHOSIA MOSQUE, 24 PRINCESS STREET BURTON ON TRENT DE14 2NW SATURDAY DONCASTER 10:00 AM 03:00 PM 26A THORESBY AVE, DONCASTER DNO 580 www.nadra.gov.pk NADRA +92-51-111786100 1777uMbiksabeasites f NADRAPakistanofficial 10:00AM 03:00 x NadraPak PeocessY NADRA nadrapak official nadraofficial"

اس دوران پاکستانی شہری اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، نیکوپ نیز فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید اور درج کروا سکیں گے۔ نادرا نے شرکاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پرانے شناختی کارڈ یا ب فارم ہمراہ لائیں تاکہ کارروائی جلد مکمل ہوسکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ خواتین کی سہولت کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور خواتین عملہ موجود ہوگا۔ نیز نادرا نے شرکاء کو پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال کی ترغیب دی ہے جس سے رجسٹریشن کے معاملات میں مزید آسانی میسر آئے گی۔ سرکاری ملازمت کی درخواست بھی جمع کروانے کی بھی سہولت ممکن ہو گی۔

نادرا میں آن لائن اندراج

نادرا کے متعلق مزید معلومات اور آپ ڈیٹس کے لیے شہری نادرا سرکاری ویب سائٹ یا واٹس ایپ چینل وزٹ کر سکتے ہیں جبکہ شکایات ان لائن پورٹل میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں