تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس، برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی

مانچسٹر: برطانوی الیکشن کمیشن نے کرونا وائرس کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں رواں برس مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرونا خطرات اور اس کی روک تھام کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا گیا۔

برطانیہ کی 118 بلدیاتی کونسلز، لندن اسمبلی اور سات انگلش ریجنل میئرز کے انتخابات 7 مئی کو ہونے تھے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں اور اُمیدوار بھی گزشتہ کئی ماہ سے انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں وزیر صحت کے بعد دوسری بڑی شخصیت میں کرونا کی تشخیص

چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والے مہلک وائرس نے برطانیہ سمیت دنیا کے ایک سو چونتیس ممالک میں تباہی مچائی اور عوام کو خوف زدہ کر کے رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 798 تک پہنچ گئی جبکہ 10 افراد دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کےمہلک وار، ہلاکتوں میں اضافہ، نئے کیسز بھی رپورٹ

کرونا وائرس کی وجہ سے تیرہ مارچ تک دنیا بھر میں 4 ہزار 993 کے قریب مریض موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ چونتیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں