برطانوی شہری کے گھر کی دیوار سے لکڑی کا پُراسرار صندوق برآمد ہوا جسے نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی اور صندوق کے ایک کونے پر پانچ کونوں والا ستارہ بھی بنا ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریاست ویلز کے رہائشی نے گھر کی صفائی کا فیصلہ کی اور مرمتی امور کی انجام دہی کو ٹک ٹاک پر ریکارڈ کرنا شروع کیا۔
جب برطانوی شخص دیواروں کی مرمت کرنے لگا تو اسے دیوار سے لکڑی کا ایک پُراسرار صندوق ملا، جس پر ‘اسے کھولنا مت’ کا پیغام تحریر تھا۔
مقفل صندوق کے ایک کونے پر ‘پانچ کونوں کا ستارہ’ بھی بنا ہوا تھا۔
جب برطانوی شہری نے صندوق کھولا تو دنگ رہ گیا، کیوں کہ صندوق سے مبینہ طور پر جادو ٹونے سے متعلق اشیاء برآمد ہوئیں۔
صندوق سے ملنے والی چیزوں میں ایک چھوٹا گلے کا ہار، اوئیجا بورڈ( جادو کیلئے استعمال ہونے والے بورڈ) کا جلا ہوا ٹکرا، بالوں کا گھچہ اور ایک چابی شامل ہے۔
صندوق ملنے اور کھولنے کی دونوں ویڈیوز کو اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔