تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

میگھن مرکل کی آمد کے بعد شاہی خاندان میں جھگڑے شروع

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمد کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ’پرنس ہیری کی اہلیہ کے طنزیہ جملے کی وجہ سے  شہزادی کیٹ کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جبکہ چھوٹے شہزادے نے اپنے بڑے بھائی ولیم پر شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام عائد کیا تھا’۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں میں پیدا ہونے والی خلش کی بڑی وجہ یہ بھی ہےکہ  پرنس ہیری نے محل میں قیام کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں قیام کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شاہی خاندان میں تنازعات کی خبریں برطانیہ میڈیا میں زیر گردش ہیں جبکہ رائل فیملی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تجزیہ نگاروں نے شاہی خاندان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’اس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اور اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اُس کی فوری تردید کی گئی‘۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پرنس ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ ٹھیک اور درست سمت میں جارہا ہے‘۔

یاد رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مرکل نے کی مسلم خواتین کے کھانوں کی کتاب کی تقریب رونمائی

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -