The news is by your side.

Advertisement

برطانوی ماڈل ماریہ ادریسی دنیا کی پہلی باحجاب ماڈل بن گئی

لندن: ماریہ ادریسی حجاب پہن کر ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی۔

23 سالہ ماریہ ادریسی کو سویڈش کمپنی ایچ اینڈ ایم جو کے دنیا کا دوسرا مقبول ترین برانڈ ہے، کمپنی نے اپنی نئی تشہیری مہم کلوز دی لوپ کیلئے منتخب کیا، جس میں انھوں نے حجاب پہن کر ماڈلنگ کی.

حجاب پہن کر ماڈلنگ کرکے پاکستانی ماں اور مراکشی باپ کی بیٹی ماریہ ادریسی نے دنیا بھر کی خواتین میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا اور دنیا کی پہلی باحجاب ماڈل بن گئی۔

اس موقع پر ماریہ ادریسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگا کہ اسلام کے مطابق حجاب کو فروغ دیا، میرے لباس پر کچھ جانب سے تنقید بھی سامنے آئی تاہم انہوں نے واضح کردیا جو مذہب اسلام میں حرام نہیں وہ سب قابل قبول ہے۔

دوسری جانب سویڈش کمپنی ایچ اینڈ ایم کی اس کوشش کو مسلم دنیا سے پیسہ کمانے کا فن قرار دیا جارہا ہے، اس وقت دنیا بھر کی مسلمان خواتین 266 ارب ڈالر ملبوسات اور جوتوں پر خرچ کرتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں