تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ایم کیو ایم بانی کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ برطانوی پارلیمنٹ میں رکن ناز شاہ کا سوال

لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں رکن ناز شاہ نے برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں متحدہ کے بانی کا معاملہ اٹھادیا اور سوال کیا کہ متحدہ کےبانی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں رکن ناز شاہ نے ایم کیوایم کے بانی کا معاملہ اٹھادیا، ناز شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے لندن میں موجود شخص اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، پاکستان میں متعدد افراد متحدہ بانی کی وجہ سے قتل ہوئے، کارروائی کب ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم پاکستان میں لوگوں کو تشدد اور دہشت گردی پر اکسا رہے ہیں ،ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

جس کے بعد برطانوی سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم پوری طرح آگاہ ہیں، معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : برطانوی ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھا دیا


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ناز شاہ نے ہوم سیکریٹری امبررڈ سے بانی ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس،22اگست کی تقریر اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کےحوالے سے جوابات طلب کئے تھے اور پوچھا تھا کہ عمران فاروق کے قتل کو چھ سال ہو گئے، کیس اب تک حل کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کیوں بند کر دیا گیا؟

برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی حکومت بانی ایم کیوایم کے حوالے سے نرمی کیوں برت رہی ہے۔

ناز شاہ نے ایم کیو ایم کے دفتر سے ملنے والی اسلحہ فہرست کی تفتیش کے بارے میں بھی سوال کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -