تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا وائرس، بچوں سے متعلق نئی تحقیق میں اہم انکشاف

لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑوں کی نسبت 44 فیصد کم ہوتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی رائل کالج آف چائلڈ ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچے اور 20 سال سے کم عمر نوجوان اس سے زائد عمر کے افراد کی نسبت کورونا وائرس سے 44 فیصد کم متاثر ہوئے۔

رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی رائل کالج کے صدر رسل وائنر نے کی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 10 سے 14 سال اور اس سے کم عمر بچوں میں بھی بالغوں کی نسبت کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بچوں میں وائرس کی تشخیص بہت مشکل ہوتی ہے، طبی ماہرین

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے 91 بچوں پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ان میں سے 20 میں وائرس کی بالکل بھی علامات ظاہر نہیں ہوئیں،18 بچوں میں علامات ابتدا میں نہیں تھیں لیکن بعد میں نمودار ہوئیں جبکہ 53 میں بیماری کا آغاز علامات سے ہی ہوا۔

جریدے جاما پیڈیاٹرکس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف ان بچوں کے کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں علامات نظر آئیں تھیں جبکہ متعدد متاثرہ بچے اس عمل سے گزر نہیں سکے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایسے خطے جہاں ماسک کا استعمال زیادہ نہیں کیا جا رہا، بغیر علامات والے مریض کسی برداری کے اندر بیماری کو خاموشی سے پھیلا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -