تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

قدیم سکہ 30 کروڑ روپے میں فروخت

لندن: برطانیہ میں موجود قدیم سکہ 13 لاکھ ڈالر یعنی بیس کروڑ روپے سے زائد قیمت میں نیلام ہوگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور کے سونے کے نایاب سکے کی نیلامی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خریداروں نے بولیاں لگائیں۔

منتظمین نے سب سے زیادہ 13 لاکھ ڈالر رقم لگانے والے شخص کو سکے کا مالک قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کبھی اس اتنی قیمت میں کوئی سکہ فروخت نہیں ہوا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سونے کا یہ سکہ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور میں بنایا گیا تھا جو 1936 میں امریکی خاتون ویلز اسمپسن سے شادی کرنے کے لیے شاہی حیثیت سے دستبردار ہو گئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ نے محبت کی خاطر اپنا تخت و تاج قربان کر دینے کے شاہی خاندان نے یہ سکہ عوام کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسے شاہی ٹکسال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تیرہ لاکھ ڈالر کا سکہ خریدنے والے شخص کو  قدیم نادر و نایاب چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے۔ شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کے اس سکے کا شمار دنیا کے سب سے نادر اور کم یاب سکوں میں کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -