تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اوور سیز فنڈز میں‌ کٹوتی، برطانوی وزیر نے استعفیٰ‌ دے دے دیا

لندن: برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جونیئر وزیر بیرونیس سگ نےاوور سیز فنڈز میں کٹوتی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر وزیر نے چانسلر رشی سوناک کے اوور سیز امدادی بجٹ میں کمی کے اعلان کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بیرونیس سگ کے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اپنا فیصلہ واپس لیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ دنوں سمندر پار رہنے والوں (اوور سیز) کے لیے قائم فنڈز میں کمی کا اعلان کیا۔ برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ کرونا کی صورت حال کے بعد حکومت نے اوورسیز فنڈز میں کمی کا اعلان کیا تاکہ اُن پیسوں کو دوسرے شعبے میں خرچ کیا جائے۔

برطانوی حکومت آئندہ بجٹ میں اوورسیز فنڈز کو 0.5 سے 0.7 فیصد تک کم کرنا چاہتی ہے، کمی کے بعد اوورسیز فنڈز کو 4 ارب پاؤنڈز تک پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -