جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

دہشتگردی کے بعد امن کی جانب گامزن پاکستان معجزے سے کم نہیں، برطانوی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے اخبار نے اعتراف کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت چکا ہے ، میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے امن کی بحالی کو معجزہ قراردیا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک علاقوں سے دہشتگردوں کا نکال دیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں نے ثابت کیا کہ دہشتگردی کوشکست دی جاسکتی ہے، بڑے پیمانے پردہشتگردی کے بعد امن کی جانب گامزن پاکستان معجزے سے کم نہیں۔

رپورٹ کے مطابق شکست خوردہ دہشتگرد پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، نائن الیون کے بعدشمالی وزیرستان القاعدہ اورکالعدم طالبان کا گڑھ تھا لیکن پاک فوج کی کارروائیوں میں بہت سے دہشتگرد ہلاک اور فرار ہوچکے ہیں جبکہ وانا چھوڑ کر جانے والے شہری اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایک وقت میں مغربی ایجنسیاں پاکستان کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کرتی تھیں لیکن پاکستان نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور یہ ایک معجزہ ہے۔

پاک فوج کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ چند سال قبل کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن اب بتیسویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ میں شمالی وزیرستان  سے متعلق کہا گیا ہے کہ کسی زمانے میں برطانیہ، امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز تباہ اور دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، میران شاہ سے دہشت گرد نکل کر افغانستان فرارہوچکے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بھاری قیمت چکائی ہیں، شمالی وزیرستان کا علاقہ ایک عشرے سے زائد عرصے تک عالمی دہشت گردی کا اہم مرکز رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں یلغار کے بعد اس پہاڑی علاقے کی محفوظ بیس سے طا لبا ن اور القاعدہ جنگجوؤں نے دنیا بھر میں حملے کیے ہیں جن میں زیادہ تر حملوں کا نشانہ برطانیہ رہا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں