تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسپیکر نے برطانوی وزیراعظم کو جھاڑ پلادی

لندن: برطانیہ میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو جھاڑ پلادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران گرما گرمی ہوگئی، برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر وزیراعظم بورس جانسن پر برس پڑے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران مداضخلت کی تو اسپیکر لنزے ہوئل برہم ہوگئے اور بورس جانسن کو ٹوک دیا۔

اسپیکر لنزے ہوئل نے بورس جانسن کو کہا کہ صاحب بیٹھ جائیں، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں لیکن یہاں کا انچارج میں ہوں، برطانوی وزیراعظم نے اسپیکر کی بات سن کر اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں مداخلت بند کردی اور بیٹھ گئے۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ’ووٹ کے بدلے پیسوں‘ کی پیش کش کے الزامات کا سامنا ہے، اور ممکنہ طور پر اس بات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں کہ آیا ان کی جماعت نے اپنے ہی ارکان پارلیمنٹ کو ’بلیک میل‘ کرنے کے لیے عوامی پیسے کا استعمال کیا۔

گذشتہ ہفتے دارالعوام کے بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے کے تنازعے کے دوران کنزرویٹو پارٹی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس کے وہپس آفس نے پچھلے بنچوں پر بیٹھنے والے ارکان کو خبر دار کیا تھا کہ اگر انہوں نے حکومت کے حق میں ووٹ نہ دیا تو ان کے حلقے انتخاب فنڈ سے محروم ہو جائیں گے۔

اب کابینہ سیکرٹری سائمن کیس پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کریں جن کے تحت حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے مترادف ہو گا۔

وزیر اعظم کے ترجمان سے جمعے کو جب ان اطلاعات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تردید نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -