تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کورونا ٹیسٹ : برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں پر کسی مخصوص ادارے سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط عائد نہیں ہو گی وہ کسی بھی تصدیق شدہ ادارے سے ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک میں کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر حکومت پاکستان نے برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پالیسی کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنیوالے تمام افراد کو ٹیسٹ کرانا ہوگا تاہم کسی مخصوص ادارے سے ٹیسٹ کرانے کی شرط عائد نہیں ہو گی، ٹیسٹ نیشنل ہیلتھ سروسزیا تصدیق شدہ ادارے سے قابل قبول ہوگا۔

یاد رہے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ مسافروں کے لیے کورونا ٹریکنگ موبائل ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا، مسافر ملک سے باہر جائیں یا واپس وطن آئیں، موبائل ایپ لازم ہوگی۔

سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ مسافر سفر سے پہلے پاس ٹریک موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر اپنا کورونا سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے، موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کی قرنطینہ کے دنوں میں نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ کیٹیگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو چھیانوے گھنٹے تک پرانا کورونا ٹیسٹ رزلٹ جمع کروانا بھی لازم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -