اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

برطانوی وزیراعظم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن(18 ستمبر 2025): برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے اختتام کے بعد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسٹارمر فرانس کی قیادت میں کئی ممالک سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ فیصلہ غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹارمر کو ان کی لیبر پارٹی کے اندر سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے، لیکن وہ یہ فیصلہ اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک ٹرمپ برطانیہ سے روانہ نہیں ہو جاتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد ہی اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور امریکا برطانیہ کے اس اقدام کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں،   ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہو گی، ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنرل اسمبلی کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم کرنے جیسا "جوابی” اقدام اٹھا سکتا ہے۔

یاد رہے کی برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیلی حکومت غزہ میں جنگ اور انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی اور ایک قابل عمل امن کیلئے معاہدی نہیں کرتی، تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

اس فیصلے کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوری طور پر مذمت کی تھی، اور اسے "حماس کے وحشیانہ دہشت گردی کو انعام دینے” کے مترادف قرار دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں