تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: دہشت گردی کے شبے میں نوجوان گرفتار

لندن : برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مشرقی لندن سے ایک مشبہ شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس کی جانب سے 21 سالہ شخص کو دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی تیاری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ شخص کو مشرقی لندن کے ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے اعلان کیا کہ گرفتار شخص سے دہشت گردی کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے، تیاری کرنے یا نفرت پر اکسانے کے شبے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس فی الحال اس عمارت کی تلاشی لے رہی ہے جہاں اسے گرفتار کیا گیا تھا، اس نوجوان پر کوئی الزام عاید نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے برتاؤ اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

لندن پولیس نے دہشت گردی میں ملوث 3 افراد گرفتارکرلیے

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی برطانوی پولیس نے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا تھا، گرفتار افراد کے پاس سے قابلِ اعتراض مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -