جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

لندن پولیس اس جوڑے کو کیوں تلاش کررہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن پولیس ایک جوڑے کو تلاش کر رہی ہے جس نے لندن ٹیوب میں نسل پرستانہ حملے میں ایک خاتون اور اس کے بچوں پر ’مرچ والا اسپرے‘ کیا تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن پولیس نے دو افراد پر مشتمل ایک جوڑے کی تصویر شیئر کی ہے، جوڑے نے ایک خاتون پر ‘مرچ والا اسپرے’ کیا، وسطی لندن میں خاتون کو نسلی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون 11 اکتوبر بروز ہفتہ شام 7.30 بجے بونڈ اسٹریٹ انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں پیدل جا رہی تھی جب اس کی پش کرسی ایک خاتون سے ٹکرا گئی جو اس کے آگے چل رہی تھی۔

برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی) کے مطابق، خاتون کے ساتھ موجود ایک شخص نے متاثرہ خاتون کے ساتھ نسل پرستانہ بدسلوکی شروع کردی۔

متاثرہ لڑکی، جو اپنے دو بچوں اور اپنی بہن کے ہمراہ تھی، نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی تو اس شخص نے ایک چھوٹی بوتل نکالی جس میں مرچ والا اسپرے تھا، جو اس نے خاتون اور اس کے بچوں پر کیا۔

پولیس اس بات کی تصدیق کے لیے کوششوں میں مصروف ہے کہ اسپرے والی بوتل میں کیا تھا، متاثرہ خاندان نے اس حوالے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

چھٹی جماعت کی طالبہ کی باتھ روم میں موت، پڑوسیوں کا اہم انکشاف

افسران کا خیال ہے کہ تصویر میں موجود مرد اور عورت (جوڑے) کے پاس ایسی معلومات ہو سکتی ہیں جو ان کی تحقیقات میں مدد کر سکتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کو پہچانتا ہے ان کے حوالے سے معلومات پولیس سے شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں