جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

مودی سرکار کو بڑا دھچکا، برطانوی وزیراعظم نے دورہ بھارت ملتوی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن / نئی دہلی: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنا دورۂ بھارت ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کو رواں ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا جہاں وہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں بھی شرکت کرتے۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بورس جانسن نے دورۂ بھارت ملتوی کردیا، اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں کرونا وائرس اور ملک بھر میں نیشنل لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر دورے کو منسوخ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وبا: برطانیہ میں صورت حال سنگین، نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، کرونا وبا کے دوران بھی تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں برطانوی وزیر اعظم نے رواں ماہ دورۂ بھارت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جی سیون اجلاس سے قبل بھارت کا دورہ اہم ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں