پیر, جون 8, 2026
اشتہار

برطانیہ کے ریڈیو نے کنگ چارلس کو غلطی سے ’مردہ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو کیرولین‘ نے حادثاتی طور پر شاہ چارلس کی موت کا اعلان کردیا۔

مڈلینڈز اور جنوبی انگلینڈ میں نشریات پیش کرنے والے اسٹیشن نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ’شاہی انتقال‘ پیغام چلنے کے بعد پروگرام کو روک کر قومی ترانہ ’گاڈ سیو دی کنگ‘ چلا دیا۔

ریڈیو اسٹیشن نے اس سنگین غلطی کی فوری طور پر تصحیح کردی اور اسٹیشن منیجر پیٹر مور نے آن ایئر معذرت پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کمپیوٹر کی ایک خرابی کے باعث یہ ہوا ہے۔

پیٹرمور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بادشاہ چارلس اور سننے والوں سے کسی بھی صدمے پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ پڑھیں: کنگ چارلس کا بڑا فیصلہ : چھوٹے بھائی کو تمام اعزازات سے محروم کردیا

واضح رہے کہ شاہ چارلس جو اس وقت کینسر کے علاج سے گزر ہے ہیں، اس اعلان کے وقت درحقیقت شمالی آئرلینڈ میں تقاریب میں شرکت کررہے تھے بعد میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

عوامی تقریب میں شاہ چارلس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’بگلے نے مجھ پر ’بیٹ‘ کردی ہے۔‘

واضح رہے کہ ریڈیو کیرولین نے معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ”آنے والے کئی سالوں تک“ بادشاہ کا کرسمس پیغام نشر کرنا جاری رکھیں گے۔

یہ اسٹیشن جس نے اصل میں 1964 میں غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن کے طور پر آغاز کیا تھا اب برطانوی نشریات کی تاریخ میں ایک مشہور مقام رکھتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں