The news is by your side.

Advertisement

برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور مظالم رکوائے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں 9ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اور مظالم رکوائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر سرا ج الحق سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں سراج الحق نے برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا۔

ملاقات میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی کورونا سے بچاؤ کی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر نےجماعت اسلامی اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر اصلاً برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اس لیے مسئلہ کشمیر کےحل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں 9 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن پر عالمی برادری کی آنکھیں بند ہیں، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کروائے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں