The news is by your side.

Advertisement

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، برطانیہ کا بھی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

لاہور : برطانیہ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورِس جانسن نے پاک چین اقتصادی راہداری کو شاندار مبصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا کہ برطانوی کمپنیاں بھی اس شاندار منصوبے میں حصہ لیں۔


مزید پڑھیں : برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن سیلفیوں کے شوقین نکلے


برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کی حیثیت ایک جنکشن کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کراچی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نیشنل سکیورٹی اور جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، تاریخ اور محل وقوع بتاتے ہیں کہ کراچی کو سنگاپور یا شنگھائی کی طرح ایشیا کے بڑے تجارتی مراکز میں سے ایک ہونا چاہیے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت دو ارب ستر کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھانے کے لیے دوطرفہ تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں