لندن: برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی،،الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی بمبارطیارہ ”بی ون لانسر“ برطانیہ کے گلوچسٹر شائر میں رائل ایئرفورس فیئر فورڈ پہنچ گیا۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا برطانیہ دفاعی تعاون کے تناظر میں برطانیہ نے فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت دی۔
ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم پر فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت میں تاخیر پر تنقید کی تھی، اس کے علاوہ ٹوری پارٹی کی لیڈر کمی بیڈنوچ نے بھی اڈوں کی اجازت میں دیر پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونیوالے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


