تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ : بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا منصوبہ

لندن : برطانوی حکومت بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام کیلئے روٹی اور دودھ کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔

اس حوالے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کی ضروری اشیاء کی قیمتیں روز بروز تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جو عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک اس سلسلے میں سپرمارکیٹوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں, ایسا معاہدہ فرانس میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے خوردہ فروش سب سے کم اور مناسب منافع شہریوں سے وصول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں خوراک کے لیے مغربی یورپ میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ جارہی ہے، گزشتہ سال کے دوران قیمتوں میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو سال 1970کی دہائی کے بعد سے اس نوعیت کی بدترین شرح ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ میں کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جسے یوکرین میں ہونے والی جنگ کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیسکو اور سینسبری جیسی بڑی سپر مارکیٹوں نے حالیہ ہفتوں میں کچھ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

برٹش ریٹیل کنسورشیم جو تمام بڑی سپر مارکیٹوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں بہت سے اخراجات کے لیے حکومت کے نئے ضابطے کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اس پر زور دیا کہ وہ "1970 کی دہائی کے طرز کی قیمتوں کے کنٹرول کو دوبارہ بنانے کے بجائے قوانین کو آسان بنائے۔

بی آر سی کے اینڈریو اوپی نے کہا ہے کہ اس سے قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ خوراک کی بلند قیمتیں، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مزدوری کی بڑھتی ہوئی اجرت کے ساتھ ساتھ خوراک کے مینو فیکچررز اور کسانوں کو ادا کی جانے والی زیادہ قیمتوں کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -