تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اراکین پارلیمنٹ پر بچوں کو ایوان میں ساتھ لانے پر پابندی

لندن: برطانیہ میں اراکین پارلیمنٹ پر بچوں کو ایوان میں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ایوان کی کامنز پروسیجر کمیٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے، جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے والے ارکان اپنے بچوں کو ایوان میں نہ لائیں۔

گزشتہ برس اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے برطانوی رکن پارلیمنٹ سٹیلا کریسی تین ماہ کے بچے کو اسمبلی سیشن میں لائی تھیں، جس پر انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ آئندہ اجلاس میں بچے کو نہ لائیں۔

اس معاملے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے قانون پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اب نظرظانی کمیٹی نے بچوں کو ایوان میں لانے کی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

کمیٹی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ماضی میں جب بھی ارکان اپنے بچوں کو ساتھ لائے تو پارلیمانی کارروائی بغیر کسی خلل کے جاری رہی لیکن اس کے باوجود نیا حکم نامہ نافذ کیا جائے گا، کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسی رکن کو بوقت ضرورت بچہ ساتھ لانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں قانون سازوں کو بچوں کے ہمراہ آنے کی اجازت ہے۔ آسٹریلیا نے 2016 میں اراکین پارلیمنٹ پر سے بچوں کو ساتھ لانے کی ممانعت ختم کردی گئی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 2017 میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کو بچوں کو چیمبر لانے کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -