ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانوی حکومت نے پاکستان میں ویزا اور امیگریشن سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ 27 جولائی سے ویزا درخواست سینٹر میں دوبارہ سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ ’ویزا یا امیگریشن حاصل کرنے کے خواہش مند افراد آن لائن درخواستیں بھی جمع کراسکتے ہیں‘۔

برطانوی حکام نے واضح کیا کہ ویزا سینٹر کو کرونا حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا، صارفین سے گزارش ہے کہ وہ بھی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ درخواست گزار جنہیں انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی وہ دوبارہ سے آن لائن درخواست دے کر اپائٹمنٹ کی تاریخ حاصل کریں اور جن کی درخواست مکمل ہوگئی تھیں وہ ویزا سینٹر تشریف لے جائیں۔

ویزا سینٹر میں کن شرائط پر داخل ہونے کی اجازت ہوگی؟

ویزا سینٹر جانے والے کا درجہ حرارت اگر 38 ڈگری سے کم ہوگا یا اُسے کرونا کی علامات نہیں ہوں گی تو اُسے جانے کی اجازت دی جائے گی، علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد اور بچوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ پاکستان آنے کی خواہشمند

سینٹر جانے والے افرادکو ماسک کا استعمال، سماجی دوری کا لازمی خیال رکھنا ہوگا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر  کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر برطانوی حکومت نے مارچ میں دنیا بھر میں موجود اپنے تمام ویزا اپیلیکیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ جن درخواست گزاروں کو انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی انہیں بھی تاحکم ثانی سینٹر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ دوبارہ آن لائن درخواست جمع کروائیں۔

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے ویزا درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کرونا کی وجہ سے اس میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی اور خواہش مند افراد 27 جولائی بروز پیر سے درخواستیں جمع کراسکتے اور انٹرویو کے لیے تشریف لاسکتے ہیں۔

+ posts

زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں