اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی۔

برطانیہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، اسٹوڈنٹ ویزا سے لے کر شہریا تک کے ویزا فیسوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق بدھ 8 اپریل سے ہوگیا ہے۔

نیشنلٹی کی ویزا درخواستوں پر 104 پاؤنڈ اضافہ کیا گیا ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس میں 34 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، وزٹ ویزا کی فیس 8 پاؤنڈ بڑھائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں برٹش چائلڈ کی رجسٹریشن فیس 1214 پاؤنڈ سے کم کرکے 1000 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی ہوم آفس ہر سال اپریل میں ویزا فیسوں میں تبدیلی کرتا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ویزا فیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کا 4 ممالک کیلئے اسٹوڈنٹ ویزے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

یہ پڑھیں: قطر کا ‘آن ارائیول ویزا’ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

افغانستان کے شہریوں کے لیے ورک ویزے پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان شامل ہیں۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ 2021 سے 2025 کے درمیان پناہ کی درخواستوں میں 470 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے ویزا نظام کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں