برطانوی وی لاگر پاکستانی بیف پلاؤ کا دیوانہ نکلا ، بیف پلاؤ بنا کر پاکستانی دوستوں سے پوچھا کہ کیا میں نے صیح طریقے سے پلاؤ بنایا، جس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وی لاگر پر پاکستانی کھانوں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، وی لاگر نے بیف پلاؤ بنا کر صارفین سے رائے مانگ لی۔
برطانوی وی لاگر نے بیف پلاؤ بنا کر پاکستانی دوستوں سے پوچھا کہ کیا میں نے صیح طریقے سے پلاؤ بنایا ہے، جس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کسی نے کہا بہت خوب تو کسی نے لکھا کہ وڈیو دیکھ کر دل للچانے لگا لیکن رات کے اس پہر کہاں سے ہم پلاؤ آرڈر کریں، ایک صارف نے لکھا پلاؤ تو بیف کا ہی مزیدار ہوتا ہے۔
برطانوی وی لاگر بیف کڑاہی، بیف بریانی اور کچومبر سلاد، سیخ کباب، چپلی کباب اور نہاری بھی بنا چکا ہے۔
Remarks: پاکستانی بیف پلاؤ کے کیا ہی کہنے برطانوی وی لاگر بھی پاکستانی بیف پلاؤ کا دیوانہ نکلا پاکستانی دوستوں سے پوچھ لیا کہ کیا میں نے صیح طریقے سے پلاؤ بنایا ہے؟ وی لاگر بیف کڑاہی، بیف بریانی اور کچومبر سلاد، سیخ کباب، چپلی کباب اور نہاری بھی بنا چکا