لندن: برطانیہ میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے ہیں، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مختلف شہروں میں ندی نالوں کے کنارے پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس سے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سیلاب کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور کئی سڑکیں اور پل بند کیے جا سکتے ہیں۔
برطانیہ میں ’چندرہ‘ طوفان نے تباہی مچا دی، نظامِ زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ
نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی کا عوام سے کہنا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


