تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

برفباری برطانیہ کی جانب گامزن، درجہ حرارت منفی 3.4 ریکارڈ

لندن: برفباری برطانیہ کی جانب گامزن ہے اور کسی بھی وقت برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برفباری برطانیہ کی جانب گامزن ہے اور کسی بھی وقت برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، شدید سردی کی لہر کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 تک محسوس ہونے لگا۔

درجہ حرارت 3.4 تک گر جانے کی وجہ سے بات کی وجہ سے ہفتہ کو موسم کی سرد ترین صبح تھی جبکہ اتوار کو خون جما دینے والی سردی کی توقع کی جارہی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر برف دیکھ کر یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ اس دفعہ سردی وقت سے پہلے ہی آگئی ہے جبکہ اس کے اختتام ہفتہ تک موسم کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

یخ بستہ ہواؤں اور بارش کی وجہ سے پورے ملک میں مشکل صورت حال پیدا ہوگئی ہفتہ کی صبح سب سے زیادہ سردی شمالی آئرلینڈ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 3.4 تک گر گیا جبکہ آکسفورڈ شائر کے علاقے ساؤتھ نیونگٹن میں درجہ حرارت منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سینی برج اور ساؤتھ ویلز میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ سفولک کے علاقے سائنٹن ڈاؤن ہیم میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کو انتہائی شدید سردی کے بعد ہفتہ کو دن کے وقت انگلینڈ اور ویلز کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکل آئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اوسط سے اونچی سطح تک جاسکتا ہے جبکہ شمال میں پورے اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں بادل چھائے رہے اور بارش برسانے والے بادل جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -