بریڈفورڈ میں منشیات اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا۔
این سی اے کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر خاتون کو 21 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ خاتون کے گھر سے 8.5 ملین پاؤنڈ مالیت کی 85 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔
ملزمہ نے برطانیہ بھر میں منشیات کی بھاری مقدار تقسیم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
این سی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئن لیدر گارمنٹس میں جذب کر کے اسمگل کی جاتی رہی اور ملزمہ کے فون ریکارڈ سے پاکستان میں ایک شخص سے سینکڑوں کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ملزمہ کے گھر میں پروسیسنگ پلانٹ قائم تھا اور گھر کا ایک کمرہ ہیروئن فیکٹری کے طور پر استعمال ہو رہا تھا جہاں سے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں


