تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

برطانیہ: جنگ عظیم دوم کے سپاہی نے اسپتال کا افتتاح کردیا

لیڈز: دوسری جنگ عظیم کے برطانوی سابق سپاہی کیپٹن ٹام مور کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے محاذ پر کمر بستہ ہیں، انہوں نے 500 بیڈز پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر لیڈز میں حکومت نے 500بیڈز پر مشتمل ایک اور اسپتال کا قائم کردیا۔ ہیروگیٹ کنونشن سینٹر میں اسپتال کا افتتاح سابق سپاہی کیپٹن ٹام مور نے کیا۔

کیپٹن ٹام مور نے ویڈیولنک کے ذریعےاسپتال کا افتتاح کیا۔ کیپٹن مور نے این ایچ ایس کے لیے اب تک 2کروڑ70لاکھ پاؤنڈز جمع کر لیے ہیں، وہ کرونا کے خلاف جنگ میں دنیا بھر سے عطیات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جنگِ عظیم دوم کے سپاہی نے کرونا کو شکست دے دی، گارڈ آف آنر پیش

99سال کے کیپٹن مور نے اپنے گارڈن میں100چکر لگانے کا چیلنج مکمل کیا تھا۔ انہوں نے این ایچ ایس کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی خاطر 100چکر لگائے تھے۔

جنگ عظیم دوم کے سپاہی کی اپیل پر 53 سے زائد ممالک سے لوگوں نے چندا دیا۔ 30اپریل کو کیپٹن ٹام مور 100 سال کے ہوجائیں گے۔ سابق فوجی نے ایک ہزارپاؤنڈ کا ٹارگٹ رکھا تھا، چندا دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

8عارضی اسپتالوں کو برطانوی آرمی کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں