منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

‘یوکرین میں کارروائی کا مقصد امریکی تسلط کا خاتمہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں فوجی کارروائی کا مقصد عالمی سطح پر امریکا کے زیر انتظام تسلط کو ختم کرنا ہے۔

ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کسی صورت امریکا کے سامنے سرِتسلیم خم نہیں کرے گا صرف اور صرف برابری کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کا حصہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں ہمارے خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد نیٹو کی توسیع اور عالمی سطح پر امریکا اور اس کی مغربی رعایا کے مکمل تسلط کی جانب نہ رکنے والی مہم ہے۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا ایڈہاک قوانین نافذ کر کے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرکے بالادستی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن روس واشنگٹن کی مرضی کے سامنے جھکے گا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مسلط کردہ فرسودہ نظام کو ختم کیا جائے گا نیٹو کی توسیع کو روکنے اور مغربی ممالک کو اس کے جائز سیکورٹی خدشات نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں