تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی عروج پر، ایک فوجی ہلاک

ماسکو / کیف: روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جبکہ یوکرینی فوج نے روسی حمایت یافتہ گروپوں کی جانب سے حملے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورپی ملک یوکرینی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ روس کے حمایت یافتہ گروپوں نے ہمارے ٹھکانوں پرحملہ کیا، جس میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی کے دوران رواں سال ہلاک ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

دونوں ممالک نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سرحدوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی اہلکار تعینات کردیے ہیں، جنہیں کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین تنازعہ پر بڑی پیش رفت، دو عالمی طاقتیں مذاکرات کے لئے تیار

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  روس نے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا ، یورپی ممالک سمیت دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اگر ایسا ہوا تو یوکرینی فوج اور حکومت کی مدد کی جائے گی۔

ایک روز قبل نیٹو نے روس سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیٹو اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران یوکرین کی سرحدوں پر خاطر خواہ، بلا اشتعال اور بلاجواز جھڑپوں پر  سخت تشویش ہے۔

نیٹو نے اس کے ساتھ ہی روس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز یورپین کونسل کے اجلاس میں بھی روس کو یوکرین میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کی طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید

امریکی صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات میں واضح کیا تھا کہ یوکرین کے خلاف مہم جوئی کی صورت میں روس کو معاشی نتائج اور عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے دوران تنازع کیا ہے؟

یاد رہے کہ یوکرین کی سرحد روس اور یورپی یونین کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، ماضی میں سوویت یونین کی وجہ سے  دونوں ممالک کے دوران سماجی اور ثقافتی تعلقات تھے۔ بعد ازاں 2014 میں یوکرینی فوج پر ماسکو نے الزام عائد کیا کہ وہ روس کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جنگی تیاریوں میں مصروف ہے، اس کے جواب میں یوکرین نے روسی حمایت یافتہ جنگجو کی فوج سے جھڑپوں کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں جاری تنازع میں اب تک13ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -