تازہ ترین

یوکرین نے روس کو مذاکرات کی دعوت دیدی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روسی صدر پیوٹن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اموات کو روکنے کے لیے ٹیبل ٹاک کرنے کو تیار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے یوٹیوب پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ میں روس کے صدر سے مخاطب ہوں اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

یوکرینی صدر نے اپنی فوج کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محاذوں ڈٹ رہنے کی تلقین کی ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہی ہمارا سب کچھ ہیں آپ پی ہماری ریاست کے محافظ ہیں۔

صدارتی مشیر نے بھی کہا ہے کہ یوکرین امن چاہتا ہے اور روس سےبات چیت کیلئےتیار ہے یوکرین روس سے غیرجانبدار مقام پر بات چیت کےلیےتیار ہے روس سے بات چیت ممکن ہےتو انعقاد ہونا چاہیے مذاکرات کیلئے ہماری تیاری امن کیلئےکوششوں کاحصہ ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے یوکرینی رہنماؤں کو "دہشت گرد” اور "منشیات کے عادی اور نو نازیوں کا گروہ” قرار دیتے ہوئے فوج سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدرپیوٹن نے روسی سیکیورٹی کونسل کےساتھ میٹنگ کے بعد ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں یوکرینی فوج پر زور دیا کہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لے۔

پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے ایسا کرنے کے بعد ہی ہمارے لیے معاہدہ کرنا آسان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کی کیف میں موجود ‘دہشت گرد’ اور منشیات کے عادی گینگ کی موجودگی میں ہمارے درمیان اس وقت ہی معاہدہ طے پا سکتا ہے جب فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے گی۔

Comments

- Advertisement -