پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر 34 ڈرونز سے حملہ کر دیا جو اس جنگ کے 2022 سے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کے دفاعی نطام نے تین گھنٹوں کے دوران ملک کے مغربی حملے و دیگر علاقوں پر مزید 36 ڈرونز حملے ناکام بنائے۔

روسی وزارت نے بتایا کہ یوکرینی حکومت کی طرف سے روس کی سرزمین پر ہوائی جہاز کی قسم کے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دہشتگردانہ حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

- Advertisement -

روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے مطابق ڈومودیدوو، شیریمیٹیوو اور زوکووسکی کے ہوائی اڈوں نے ڈرون حملے کے بعد 36 پروازوں کا رُخ تبدیل کیا تاہم بعد میں فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

یوکرین کے ڈرون حملے میں ماسکو کے علاقے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ماسکو اور اس کے آس پاس کا علاقے کی آبادی لگ بھگ 21 ملین ہے اور یہ ترکیہ کے استنبول کے ساتھ یورپ کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں سے ایک ہے۔

یوکرین نے بتایا کہ روس نے 145 ڈرون حملے کیے جس جن میں سے 62 کو مار گرا دیا، اس نے روس کے برائنسک علاقے میں ایک اسلحہ خانے پر 14 ڈرون سے حملہ کیا۔

روسی ٹیلیگرام چینلز پر پوسٹ کی گئی غیر تصدیق شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ آسمان پر ڈرون نظر آ رہے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ روس یوکرین جنگ 24 گھنٹے کے اندر ختم کروا سکتے ہیں، لیکن یہ سب کیے ہوگا اس کی تفصیلات انہوں نے نہیں بتائی تھیں۔

جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دینے کیلیے فون کیا تو ٹیسلا کے سی ای او اور ٹرمپ کے حامی ایلون مسک بھی کال میں شامل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں