بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

یوکرین مکمل جنگ بندی پر رضامند، امید ہے روس بھی ایسا ہی کریگا، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین نے مکمل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، امید ہے روس بھی ایسا ہی کریگا۔

نیٹو چیف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نے مکمل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ہم امید کررہے ہیں کہ روس بھی ایسا ہی کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر مزید کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کو ختم کرنا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم قریب آرہے ہیں۔

گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، 2 ہزارکے قریب لوگ ہر ہفتے ہلاک ہورہے ہیں، جنگ ختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے اوباما اور بش کے ادوار میں کئی علاقوں پر قبضہ کیا لیکن میرے دور گزشتہ دور حکومت میں روس نے کہیں حملہ نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ تعاون برابری کی بنیاد پر کریں گے، اس کو امریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا پڑے گا، نیٹو کو اپنے بل ادا کرنے پڑیں گے۔

ٹرمپ سفری پابندیوں سے متعلق صحافی کے سوال پر بھی غصہ میں آگئے تھے، آئر لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے صحافی کو سوال پوچھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں