منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

ہر کامیاب حملے پر کمپیوٹر گیم کی طرح بونس، یوکرین نے ڈرون جنگ کو گیم میں بدل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیف (05 نومبر 2025): یوکرین نے روس کے خلاف ڈرون جنگ کو گیم میں بدل دیا ہے، اپنے فوجیوں کو راغب کرنے کے لیے ’آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم‘ کے تحت اب ہر کامیاب حملے پرفوجی کو کمپیوٹر گیم کی طرح بونس ملے گا۔

یوکرینی فوج نے جنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ’آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم‘ متعارف کرا دیا۔ یوکرینی فوجی روسی اہداف کو نشانہ بنا کر پوائنٹس کے بدلے نئے ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ’آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم‘ یوکرینی فوجیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اس نظام کے تحت یوکرینی فوجی کامیاب ڈرون حملوں کے عوض پوائنٹس حاصل کرتے ہیں، جنھیں بعد میں ایک آن لائن اسٹور ’Brave1‘ پر نیا اسلحہ، ڈرونز اور الیکٹرانک وار فیئر آلات خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق اس سسٹم کے تحت اب 400 ڈرون ٹیمیں سرگرم ہیں، جو اگست میں صرف 95 تھیں۔ یوکرین کے نائب وزیر اعظم مائیخیلو فیڈوروف کا کہنا ہے کہ یہ نظام فوجی یونٹس میں واقعی مقبول ہو چکا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ جنگ کا انداز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے خودکار ہوتا جا رہا ہے۔

8 جنگیں رکوانے والے امریکی صدر کی مقبولیت کتنی رہ گئی؟ حیران کن سروے

ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر گیم طرز کا یہ ڈرون اٹیک سسٹم اب جاسوسی، توپ خانہ اور لاجسٹکس کے آپریشنز تک بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ یوکرینی عہدہ داروں کے مطابق بونس سسٹم کے تحت پوائنٹس کے لیے مقابلہ کرنے والی ڈرون ٹیموں نے ستمبر میں 18,000 روسی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

اس سسٹم کے تحت جتنے زیادہ روسی مارے جائیں گے اتنے ہی زیادہ ڈرون ٹیم کو دیے جائیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر میں روسی جانی نقصان کی تعداد پچھلے اکتوبر کی نسبت دگنی ہو گئی ہے۔

ادھر یوکرینی انٹیلیجنس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس بھی جواباً مقابلہ کرنے کے لیے اپنا گیمیفائیڈ نظام تیار کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں