جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

یوکرین تنازع: روسی دعویٰ مسترد، نیٹو کی روس کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اتحادی افواج (نیٹو) نے فوجیوں کے واپس لوٹنے کے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی سرحد پر روسی فوجیوں کی موجودگی یورپی یونین کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

ان خیالات کا اظہار برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے نیٹو سیکریٹری جنرل نے کیا، انہوں نے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی یوکرینی سرحد پر بھاری اسلحہ موجود ہے۔

نیٹو جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ روس نے اپنے دعوے کے برخلاف یوکرین کی سرحد پر فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کیا ہے جس کے باعث حملے کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، ان تمام معاملات کے باوجود ہم روس کیساتھ سفارتی کاری جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 21 ویں صدی ہے۔ ہم اس دور میں واپس نہیں جا سکتے جب بڑی طاقتیں دوسروں کو دھمکاتیں اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے پر مجبور کرتی تھیں، اب ایسا نہیں ہے ہم یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے اور جنگ کی تربیت بھی دیتے رہیں گے۔

نیٹو جنرل سیکریٹری نے روس کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر یوکرین پر حملہ ہوا تو ذمہ داری روس پر عائد ہوگی کیوں کہ بحراسود میں روس کی سرگرمیاں قابل قبول نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں