تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طیارہ ہائی جیک نہیں‌ ہوا، یوکرین نے تردید کردی

کیو: یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنا طیارہ ہائی جیک ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، اغوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجے گئے طیارے بحفاظت یوکرین پہنچ چکے ہیں۔

ایران نے بھی یوکرین کا طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا تھا، ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ مشہد میں فیولنگ کے لیے رکا اور پھر کیو کے لیے روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اتوار کو کابل سے اڑنے والا یوکرین کا طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لے جایا گیا تھا۔

نائب وزیر کے مطابق ہائی جیک کیےگئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دیگر شہری بھی سوار ہیں۔

نائب وزیر نے کہا تھا کہ انخلاکی ہماری اگلی 3کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہیں کیوں کہ ہمارے لوگ ہوائی اڈے میں داخل نہ ہوسکے ہیں۔

یاد رہے کہ کابل ایئرپورٹ سے مختلف ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں، طالبان نے غیرملکی افواج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -