اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

یوکرین کا روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر ڈرون حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: بحیرہ اسود میں روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق یوکرینی ڈرون حملے کے باعث توآپسے کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈرون کا ملبہ گرنے سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔

ملائیشیا: ساحلی بستی میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں گھر تباہ

روس کے حملوں میں یوکرینی دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں