پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ، صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے باعث جنوبی روس کے بندرگاہی شہر روستووف میں ایک صنعتی تنصیب پر دو مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے علاقے روستووف کے گورنر نے بتایا کہ مار گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ رہائشی اپارٹمنٹس پر گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

گورنر کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس صنعتی تنصیب کی نوعیت بتانے سے گریز کیا جس میں آگ لگی۔

روستووف کے میئر کا کہنا تھا کہ متاثرہ اپارٹمنٹس کے مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کر دیا گیا ہے۔

حملے کے مکمل اثرات کے بارے میں فوری طور پر کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، جبکہ یوکرین کی جانب سے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کو ہلا کر رکھ دیا

واضح رہے کہ یوکرین اس سے قبل بھی روس کے اندر ڈرون حملے کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد روس کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور یوکرینی شہروں پر جاری روسی حملوں کا جواب دینا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں