تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کی طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید

کیف : یوکرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان میں مسافر طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید کردی گئی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان اولہ نیکولینکو نے طیارہ اغوا ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر یوکرین کا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا۔

اولہ نیکولینکو نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ ینن کا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ سفارت کاروں اور غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنے میں کتنی مشکلات درپیش آئیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین نے تین طیاروں کے ذریعے افغانستان سے 256 لوگوں کو نکالا جبب کہ اتوار کی صبح فوجی طیارے ایم ڈی 76 نے 83 لوگوں کو افغانستان سے نکالا جن میں 31 افراد یوکرینی تھے۔

ہرومایڈسک ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کا تیسرا طیارہ کیف کے برویسپل ایئرپورٹ پر پیر رات کو دیر سے لینڈ ہوا تھا جس میں 41 یوکرینی شہریوں سمیت 98 افراد سوار تھے۔

افغانستان میں یوکرینی ہوائی جہاز ہائی جیک، نائب وزیر خارجہ کی تصدیق

واضح رہے کہ یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کابل سے یوکرینی و غیرملکیوں کو لیکر پرواز کرنے والے جہاز کے مسلح افراد کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ مسلح افراد نے جہاز کا رخ ایران کی جانب موڑ دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے یوکرین کے نائب وزیر خارجہ ینن کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرینی طیارہ صرف ایندھن بھرنے کےلیے مشہد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کےلیے روانہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -