پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مسافروں سے بھری بس ہائی جیک

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین میں مسلح شخص نے مسافروں سے بھری بس کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے مغربی شہر لوٹکس میں دن دیہاڑے ایک مسلح شخص نے مسافروں سے بھری بس کو بیچ سڑک پر روک کر اسے ہائی جیک کر لیا۔

ہائی جیکر نے پولیس کی جانب ایک گرینیڈ پھینکا مگر خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہیں سکا، جس کے بعد اس نے دو گولیاں بھی فائر کیں۔

Ukraine gunman holds 20 hostages on bus - BBC News

پولیس نے ہائی جیکر کی شناخت 44 سالہ میکسم سے ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق روس سے ہے اور وہ پہلے بھی عدالت سے سزا پا چکا ہے۔

ہائی جیکر نے پولیس سے مذاکرات میں بتایا ہے کہ اس نے شہر کے عوامی مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھے ہیں جو زوردار دھماکوں سے پھٹ جائیں گے۔

Ukraine: Gunman holds 20 hostages on bus in Lutsk - BBC News

فوری طور پر مسلح شخص کے مطالبات سامنے نہیں آئے اور پولیس مسلسل بات چیت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے، بس کو انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

Gunman makes bizarre requests after taking hostages on Ukrainian ...

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں