تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

یوکرین بھی ترکی کے نقش قدم پر چلنے کو تیار

کیو : یوکرین بھی ترک حکومت کے سیاحت کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے ترکی کی مشابہہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سیاحتی ترقی ایجنسی کی سربراہ نے ماریانا اولیسکیو نے ترک حکومت کے کرونا وبا کے دوران سیاحت کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاحتی سرٹیفیکیٹ حقیقی معنوں میں مفید ثابت ہورہا ہے۔

اولیسکیو کا کہنا تھا کہ اپریل میں یوکرین کے وفد نے ترک شہر انطالیہ کا دورہ کیا تاکہ محفوظ ٹوئرازم سرٹیفیکیٹ کا جائزہ لے سکیں اور ہمیں ترکی کا یہ طریقہ بہت پسند آیا، ہم نے وبائی صوتحال کے دوران سیاحوں کی صحت سے متعلق ترک حکومت کی حساسیت کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین میں بھی ترک حکومت کی مشابہہ حکمت عملی اپنانے اور محفوظ سیاحت کےلیے سرٹیفیکیٹ کے نفاذ کےلیے ترکی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرچکے ہیں۔

Comments