ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

روس نے تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت میں تیزی لانے پر روس نے عالمی برادری کو خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔

- Advertisement -

الیگزینڈر وینیڈکٹوف کا کہنا تھا کہ شاید وہ لوگ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند ہفتے قبل یوکرین کے چار علاقوں کو باقاعدہ اپنا حصہ بنانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی تھی۔

بعد ازاں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کےلیے نیٹو فوجی اتحاد کی رکنیت کا عمل تیز کیا جائے۔

ادھر اقوام متحدہ میں یوکرین میں جنگ پر روس کیخلاف مذمتی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی، پاکستان اور چین سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں