تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

روس کا ’’ڈرون طیارہ‘‘ مار گرایا، یوکرینی فوج کا بڑا دعویٰ

یوکرین کے فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فضائی دفاعی افواج روسی میزائلوں اور طیاروں کو مار گرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے ایک فوجی اہلکار کے ساتھ ساتھ فوج سے قریبی تعلق رکھنے والی یوکرین کی حامی ویب سائٹ نے ایرانی ساختہ شاہد ڈرون کے ملبے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

This undated photograph released by the Ukrainian military's Strategic Communications Directorate shows the wreckage of what Kyiv has described as an Iranian Shahed drone downed near Kupiansk, Ukraine. Ukraine's military claimed Tuesday, Sept. 13, 2022, for the first time that it encountered an Iranian-supplied suicide drone used by Russia on the battlefield, showing the deepening ties between Moscow and Tehran as the Islamic Republic's tattered nuclear deal with world powers hangs in the balance. (Ukrainian military's Strategic Communications Directorate via AP)

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار اور ویب سائٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فورسز کو کوبیانسک کے قریب ایک ایران ساختہ ڈرون طیارہ نظر آیا جو مشرقی محاذ پر خارکیف کے ارد گرد روسی لائنوں سے گزررہا تھا۔

یہ تصویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یوکرینی فورسز نے ڈرون کو بغیر پھٹے کے نیچے اتارلیا، کیف نے فوری طور پر بہت کم دیگر معلومات کا اعلان کیا، اس ڈرون پر ایک "M214 Jeeran-2” ماڈل لکھا ہوا جس کی تصویر کسی بھی معروف روسی ہتھیاروں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

مسيرة إيرانية من طراز شاهد أسقطها جيش أوكرانيا في 13 سبتمبر 2022

یوکرین کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پہلی بار میدان جنگ میں روس کے زیر استعمال ایرانی ڈرون کا سامنا ہوا ہے، جس سے ماسکو اور تہران کے درمیان تعلقات کی گہرائی ایک ایسے وقت میں ظاہر ہوتی ہے جب ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ داؤ پر لگا ہوا ہے۔

گذشتہ جولائی میں امریکی انٹیلی جنس نے تہران کے یوکرین میں اس کی فوجی کارروائی میں مدد کے لیے بموں سے لدے سینکڑوں ڈرون روس کو بھیجنے کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ ان ڈرونز میں ایسے بم ہوتے ہیں جن کو "لوئٹرنگ گولہ بارود” کہا جاتا ہے۔ ڈرون اپنی پرواز سے پہلے ممکنہ طور پر پروگرام شدہ منزل کی طرف اڑتا ہےاور یا تو ہدف سے اوپر ہوا میں پھٹ جاتا ہے یا اسے نشانہ بناتا ہے۔

Comments

- Advertisement -