تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوکرین میں روسی کرنسی استعمال ہونے لگی، پرچم بھی آویزاں

ماسکو : یوکرین کے ریجن ورخوونا رضا کے سابق نائب الیکسی زوراو کو نے آر آئی اے نووستی کو بتایا ہے کہ خیرسن کے علاقے میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو یوکرینی حکومت کی جانب سے ان کی واجب الادا ادائیگیاں ملنا بند ہوگئی ہیں۔

یوکرین نے خیرسن ریجن کے باشندوں کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چھوڑ دیا ہے۔سرکاری ملازمین کو پنشن اور تنخواہیں اب یوکرین کی طرف سے جاری نہیں کی جارہیں۔

زوراوکو نے کہا کہ درحقیقت، کیف حکومت نے مقامی آبادی کی نسل کشی کا منصوبہ بنایا تھا انہوں نے مزید کہا کہ کیف اس ریجن کی اقتصادی سرگرمیوں کو مفلوج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روسی کرنسی روبل اب اس ریجن میں داخل ہو رہا ہے اور کریمیا کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہونے لگے ہیں۔

خیرسن اوبلاست ریسکیو کمیٹی کے سربراہ کیرل اسٹریموسوف نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ یکم مئی سے اس ریجن میں روبل زون متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

بنیادی طور پر پنشنرزآبادی کے سماجی طور پر کمزور طبقے اور لوگوں کی مدد کے لیے روبل کی مکمل منتقلی چار سے پانچ ماہ کے اندر کی جائے گی جس کے بعد اس ریجن میں صرف روسی کرنسی استعمال ہوگی۔

ان کے مطابق یوکرین کے مالیاتی ڈھانچے اور رقم کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے روبل میں منتقلی ضروری ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے پورے خیرسن ریجن اور زاپوروزئے علاقے کے ازوف حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں سول ملٹری انتظامیہ قائم ہوچکی ہے اور روسی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز نے نشریات شروع کردی ہیں۔ ازویسٹیا کے نمائندے ایوان لیتومن نے 9 اپریل کو اطلاع دی کہ خیرسن ریجن میں انتظامیہ کی سرکاری عمارت پر روسی پرچم لہرایا گیا۔

Comments

- Advertisement -